کورونا وائرس سے بچنے کیلیے صفائی ومچھرمار اسپرے فوری کرائے جائیں،عباس بلوچ

253

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہر محکمے کو اپنی ذمے داری محسوس کرتے ہوئے کام کرنا چاہیے ۔ کورونا وائرس کے حوالے سے حیدرآباد میں صورتحال بہتر ہے مگر ہمیں مزید بہتر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکمہ کے روز انہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کریں اور صورتحال کو مانیٹر کریں ۔ یہ بات انہوں نے آج کورونا وائرس کے متعلق اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں متعلقہ اداروں کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ کمشنر حیدرآباد نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں اور انجمنوں سے معلومات حاصل کی جائے کہ حیدرآباد کے کتنے زائرین ابھی تک ایران میں ہیں اور ان کی واپسی کے حوالے سے بھی اعدادوشمار جمع کیے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے آنے والے لوگوں کی سخت نگرانی کر کے انہیں قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے ۔ اس موقع پر کمشنر حیدرآباد نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے اور شہر میں ماسک اور دیگر ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واسا کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں کمشنر حیدرآباد نے ڈی ایچ او حیدرآباد کو ہدایت کی کہ وہ تمام اسپتالوں میں اسپرے کروائیں اور اسپتالوں میں غیر ضروری افراد کے آنے پر بھی پابندی لگائیں ۔ کمشنر حیدرآباد نے ایچ ایم سی کے افسران کو ہدایت کی کہ حیدرآباد شہر میں اسپرے کے کام میں مزید تیزی لائی جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے متعلق عوام میں پینافلیکس اور دیگر ذرائع سے آگاہی پیدا کی جائے تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنا سکیں ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو نے کہا کہ شہر میں باہر سے آنے والے لوگوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور ماسک کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔ اجلاس میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو ، ایڈیشنل کمشنر ون سید سجاد حیدر، ایڈیشنل کمشنر ٹو طاہر میمن ، ڈی جی ایچ ڈی اے غلام محمد قائم خانی ، ڈی ایچ او مسعود جعفری اور دیگر متعلقہ