لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس کی درآمدات میں 14.04فیصد کمی

154

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جنوری2020 کے دوران لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس(ایل پی جی) کی درآمدات میں 14.04فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020 کے دوران ایل پی جی کی درآمدات 5.07ارب روپے تک کم ہوگئیں جبکہ دسمبر 2019 کے دوران درآمدات کا حجم 5.9 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح دسمبر 2019 کے مقابلہ میں جنوری 2020 کے دوران ایل پی جی کی ملکی درآمدات میں 83 کروڑ روپے یعنی 14 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔