سعودی عرب نے ‘جی 20’ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

590

ریاض: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی پش نظر سعودی عرب نے نظر’جی 20′ ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس طلب کرلیا۔

عرب میڈیا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کیلئےعالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ رواں سال ‘جی 20’ اجلاس کی صدارت کی ذمہ داریوں کو سامنے رکھتے ہوئے جی 20 اجلاس کے تمام ارکان سے رابطے میں ہے۔ اس ضمن میں سعودی عرب دیگر تمام ارکان کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے حل کیلئے کوششیں کررہا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ ‘جی 20’ میں شریک ممالک کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عالمی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے جی20 ممالک کو متفقہ پالیسیوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔