کورونا وائر س بڑھنے کے ممکنہ خدشات: الخدمت رضاکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

603

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر تمام رضاکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دے دیں ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجاز اللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل PDMA سندھ سلمان شاہ اور ڈائریکٹر آپریشنز، شفیق احمد شیخ سے ملاقات کی اورکرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں PDMA سندھ کی تیاریوں اور ریلیف و ریسکیو آپریشن میں الخدمت کی معاونت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اعجاز اللہ خان نے الخدمت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی کروادی ہے۔

قبل ازیں الخدمت کر اچی کے ایگز یکٹو ڈائریکٹرراشد قریشی اورڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ فواد شیروانی کی ہدایت پرپاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA)سندھ کے ڈائریکٹر آپریشنز شفیق احمد شیخ سے ملاقات کی گئی۔

ملاقات میں سرفرازشیخ،مصعب بن خالداور شہزاد خلیل موجودتھے۔اس موقع پر PDMAسندھ کی جانب سے الخدمت کے رضاکاروں کا تعاون طلب کیا گیا،جس پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

سرفراز شیخ کا کہنا تھا کہ الخدمت کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے PDMAسندھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں سندھ بھر کے تمام رضاکاروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔