کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

179

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2019 سے لے کر جنوری 2020 کے اختتام تک کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو 296.18ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔یہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں 1.18 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو 301.56 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا تاہم اس عرصہ میں فٹ بال کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاری مالی سال کے ابتدائی7 ماہ میں فٹ بال کی برآمدات سے ملک کو 12877ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں فٹ بال کی برآمدات سے ملک کو 118.54ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ جاری مالی سال میں دستانوں کی برآمدات سے ملک کو 60.64 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ۔