ملک میں جہازوں کی لینڈنگ جراثیم کش اسپرے سے مشروط

309

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایوی ایشن ڈویژن نے تمام فضائی کمپنیوں پر لازم کیا ہے کہ وہ پاکستان آنے سے قبل مسافروں کو سوار کرنے سے قبل تمام جہازوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے اسپرے کریں۔ تمام ائر لائنز کو اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازم ہو گابصورت دیگر ہوائی جہاز کو پاکستان میں اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔