پی ایس ایل 5 کے شیڈول میں تبدیلی

722

کراچی(موسیٰ غنی): پاکستان کرکٹ بورڈ نےپی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کرتےہوئے ایونٹ کےپلے آف میچز کوسیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو چارروز تک محدود کردیا گیا ہے، نئے شیڈول کےمطابق پی ایس ایل میں اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں  گے۔

نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےجائیں گے،پوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن پرموجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجےپہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کے شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول آئندہ چاروں میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں مقامی حکومت کی سفارش پرعمل کیا جائے گا،اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔

پی ایس ایل2020 کا نئے شیڈول:

مارچ 13 : پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) وقت رات 8 بجے۔ راشد ریاض اور مائیکل گف( آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اورروشن ماہنامہ (میچ ریفری)۔

مارچ 14: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) وقت شام 7 بجے۔ احسن رضا اور مائیکل گف( آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اورروشن ماہنامہ (میچ ریفری)۔

مارچ 15: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام (قذافی اسٹیڈیم لاہور)  وقت دوپہر 2 بجے۔ شوزب رضا اور علیم ڈار( آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، ناصر حسین (فورتھ امپائر) اورمحمد انیس(میچ ریفری)۔

مارچ 16: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) وقت شام 7 بجے۔ راشد ریاض  اور مائیکل گف( آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اورروشن ماہنامہ(میچ ریفری)۔

مارچ 17 : پہلا سیمی فائنل (1 بمقابلہ 4) بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

مارچ 18: فائنل بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور