افغان امن معاہدہ: امریکی فوج کا انخلاء شروع

396

کابل: امریکہ نے طالبان سے افغان امن معاہدے کے تحت افغانستان سے فوج کا انخلاء شروع کردیا۔

امریکہ نے طالبان سے معاہدے کے تحت، 135 دن کے اندر افغانستان میں اپنی فوج کو 12 ہزار سے کم کرکے 8600 کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بھیجنا امریکہ اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو ہونے والے تاریخی امن معاہدے کی ایک شرط تھی۔

Image result for Afghan Peace Agreement: US Army Withdrawal Begins

افغان حکومت نے اس معاہدے میں حصہ نہیں لیا تاہم یہ توقع ہے کہ وہ طالبان کےساتھ مذاکرات کرے گی۔

افغانستان کےصدر اشرف غنی نے ابتدا میں کہا تھا کہ وہ عسکریت پسند گروپ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی شرط کے طور پر طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے معاہدے پر عمل نہیں کریں گے لیکن افغان صدر اشرف غنی نے 9 مارچ کو دوسری مدت کیلئے صدر کے عہد کا حلف اٹھایا ہے کی جانب سے رواں ہفتے کم از کم ایک ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کرنے کا امکان ہے۔

Image result for Afghan Peace Agreement: US Army Withdrawal Begins

یاد رہے کہ امریکہ نے ستمبر 2001 میں  11/9 حملوں کا القائدہ پر الزام عائد کرتے ہوئے افغانستان پر حملہ کردیا تھا۔ طالبان کو اقتدار سے بے دخل کردیا گیا۔دو دہائی پر مشتمل 19 سالہ جنگ کے دوران امریکی فوج کے 2400 سے زیادہ فوجی ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس متنازع افغان انتخابات کے بعد پیرکو دو مختلف سیاستدانوں کیلئے الگ الگ حلف برداری کی تقریبات منعقد کی گئیں۔