کورونا وائرس: پی سی بی کا پی ایس ایل میچز کراچی میں کرانے کا عندیہ

574

رپورٹ: (موسیٰ غنی) کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے  باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میچز کراچی میں کرانے کا عندیہ دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کا وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو  کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بھی شرکت کی اور اس دوران کراچی میں ہونے والے میچز کےمعاملے پر بھی غور کیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام سندھ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور  وہ حکومت کے ساتھ اجلاسوں میں بھی شریک ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جو بھی ہیلتھ ایڈوائزری ہو گی اس پر پی سی بی مکمل عملدر آمد کرے گا۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اب تک 4 ہزار ہلاکتیں رپورٹ کی جاچکی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 16 ہے جن میں کراچی سے مزید 9 کیسز سامنے آگئےجس کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہے۔