شہریار آفریدی کے بھتیجے نے  سر میں  گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

1082

کوہاٹ: وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کے بھتیجے نے اپنے سر میں گولی مار کرخودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کے بھتیجے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔

 پولیس حکام کے مطابق شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کیا۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق جواد آفریدی واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی کوہاٹ میں میڈیا ایڈوائزر کی ملازمت کرتا تھا جبکہ انکی لاش کو کوہاٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔