پی ایس ایل 5 : تعلیمی ادارے اور روڈ کیوں بند کیے، عدالت نے جواب طلب کرلیا

362

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔

جسٹس شاہد کریم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہورمیں گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، ہزاروں شہری میچزکےدوران ٹریفک جام کی وجہ سےمشکلات کا شکارہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں گھنٹوں ٹریفک جام رہنےسےماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، میچزکرانے کا یہ مطلب نہیں ماحولیاتی آلودگی کونہ دیکھاجائے۔

بعد ازاں عدالت نے لا افسر کو 13مارچ کو پی سی بی اورمتعلقہ حکام سے ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم دے دیا اور کہا کہ واضح پلان کےساتھ نہ آئے تو پی ایس ایل پرحکم امتناعی جاری کردونگا۔

جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے ایف سی کالج میں چھٹی دینے پر بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ علم میں آیا ہے کہ میچ کی وجہ سےایف سی کالج میں چھٹی دے دی گئی ہے۔

جس پر ایڈووکیٹ ابوزرسلمان نیازی نے جواب دیا کہ جی سرایف سی کالج میں چھٹی میچ کی وجہ سےدی گئی ہے۔

عدالت نے 13مارچ کومیچزکی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹی دینے پر سیکرٹری ایجوکیشن سے بھی وضاحت طلب کرلی۔