وزیراعظم عمران خان کی ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ سے ملاقات

686

اسلام آباد: پشاور زلمی کپتان ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی چیرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی ، ہیڈکوچ محمد اکرم، بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، وزیر اعظم نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں، پاکستان میں بین الاقوامی  کرکٹ کی بحالی آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

انھوں نے کہا کہ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کی خدمت کی ہے، خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں، یہ پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔