افغانستان میں امن کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، جاپانی سفیر

319

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کونینوری میٹسوڈا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے جاپان پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاپانی سفیر کونینوری میٹسوڈا نے کہا ہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے سمیت امریکی فوجیوں کے افغانستان سے انخلاء اور بین الافغان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا افغان معاہدہ امن عمل میں بہت مثبت پیشرفت ہے، جاپان افغانستان کے امن و استحکام کے لیے اپنا موثر کردار جاری رکھے گا۔

جاپانی سفیر کونینوری میٹسوڈا نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے جاپان پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور پاکستان کے اہم اور تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔