رباط العلوم میں ویمنز فورم کا انعقاد

159

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی خواتین ضلع قائدین کی جانب سے رباط العلوم میں ویمنز فورم کا انعقاد کیا گیا۔ مذاکرہ ٹاک شو میں شریک خواتین نے ریاست کی جانب سے دی گئی صحت کی سہولتوں، قانونی تحفظات اور میڈیا کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ جب گھر کی بنیادیں صحیح خطوط پر استوار نہ کی جائیں تو گھر سے باہر ہلکی آندھی سے بھی تباہی و بربادی آجاتی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر ناظمہ شہر اسما سفیر نے اختتامی کلمات ادا کیے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے دعا کی۔