لاکھڑا سے کوئلہ نکالنے کیلیے غیر قانونی کمپنی کو لیز دی گئی ، امداد علی

143

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)جامشورو لاکھڑا کول مائنز میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے پی ایم ڈی سی ملازمین نے بااثر افراد کی نگرانی میں کوئلہ چوری کرکے فروخت کرنے کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا۔ اس موقع پر حاجی امداد علی کھوسو، حاجی پیر مدار اور دیگر نے ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے کوئلہ نکالنے کے لیے ایک غیرقانونی کمپنی کو لیز دی ہے جو کہ کوئلہ نکالا جارہا ہے اور عمل توہین عدالت ہے اور غیر قانونی طریقے سے کوئلہ نکالنے کے عمل کی وجہ سے ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں لہٰذا معاملے کا نوٹس لے کر ملازمین کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ پاکستان یوتھ فورم کی جانب سے محکمہ صحت کے بااثر شخص مشتاق ناریجو کی جانب سے نوکریوں کے لیے لاکھوں روپے وصول کرکے جالی آرڈر دینے کیخلاف چھٹے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر کریم تالپور، ممتاز ہالیپوتہ اوردیگر نے حکام بالا سے اپیل کی کہ نوکریاں دلانے کے بہانے 6 افراد سے 18 لاکھ روپے وصول کرنے والے بااثر شخص کیخلاف کارروائی کرکے ہماری رقم واپس دلائی جائے۔