حکومت نےپٹرول کی قیمت میں 5 روپےکمی کا اعلان کردیا

303

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، پٹرول کی نئی قیمت ایک 111روپے60 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول پانچ روپے سستا کردیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ، یعنی آج رات 12بجے سے کیا جائے گا۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 122 روپے26 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 92.45 روپے ہوگی۔