کورونا وائرس کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائی جائیں، مفتی منیب

109

کراچی(آن لائن)ممتاز عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل
میں سامنے آیا ہے، پوری قوم سے اپیل ہے اس کورونا وائرس سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں جائیں۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حدیث ہے کہ جب مہلک وبا آئے تو جو جہاں ہے وہیں رہے، اسلام نے بھی ایسی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے۔عالم دین کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ایسے حالات میں ضرورت کی اشیا کی قیمتیں نہ بڑھائیں، شہریوں کو اس موقع پر مختلف اوہام کا شکار نہیں ہونا چاہیے، میڈیا بھی اس حوالے سے افواہوں کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔