اولیائے کرام نے محبت اوررواداری کو زندگی کانصب العین بنایا،شاہ عبدالحق

130

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجما عت اہلسنّت کراچی علامہ شاہ عبد الحق قادری نے میمن مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے، طاقت و ہتھیا ر کے زور پر کسی کو اسلام قبول نہیں کرایا جاسکتا۔ محبت و رواداری ، حسن سلو ک و خد مت خلق اولیائے کاملین کا مشن رہا۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ معین الدین چشتی نے اپنے کردار و اخلاص کے ساتھ بر صغیر میںدین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا فریضہ انجام دیا۔