لاہور قلندرز کو ایک اور جھٹکا

413

 لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف ان فٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف دائیں پاؤں کی ایڑھی میں تکلیف اٹھنے کے بعد ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ٹیسٹ میں فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے تاہم انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد حارث رؤف 2 سے 3 میچز کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہونگے۔

لاہور قلندرز نے حارث رؤف کے متبادل کشمیر سے تعلق رکھنے والے سلمان ارشاد کو شامل کرلیا ہے،سلمان ارشاد 2018 میں لاہور قلندرز کی جانب سے ہی پی ایس ایل کھیل چکے ہیں۔

سلور کٹیگری میں شامل سلمان ارشاد اس سے قبل پی ایس ایل 2018 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے ایونٹ میں 3 میچز کھیلے تھے۔