کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

153

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایران سے کراچی پہنچنے والے 2 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے سندھ بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی لگاکر خصوصی وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں، لاڑکانہ میں محکمہ صحت سندھ کی ہدایت پر چانڈکا میڈیکل اسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشاد کاظمی کی جانب شعبہ حادثات میں 6 بستروں پر مشتمل کورونا آئیسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے جہاں چین اور ایران سے لاڑکانہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں پہنچنے والے افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔ اس حوالے سے چانڈکا اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال اسکریننگ کے لیے کوئی بھی اسپتال نہیں پہنچا تاہم کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔