جامعہ کراچی میںاسلامی جمعیت طلبہ کے کتاب میلے کاتیسراروز

144

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں منعقدہ تین روزہ کتب میلے کے تیسرے روز کا افتتاح جامعہ کراچی کے مشیر امور طلبہ ڈاکٹر عاصم، معروف ٹی وی ایکٹر ایاز خان اور معروف یوٹیوبر ساجد علی نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف ٹی وی ایکٹر ایاز خان نے کہا کہ جامعات میں ہونے والے پروگرامات میں یہ کتب میلہ اپنا خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کتابوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موبائل فونز کا استعمال کم کر کے کتابوں کو ترجیح دیں۔ کیوں کہ یہی ترقی کا راستہ ہے۔اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے جمعیت کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی، ان کا کہنا تھا کہ کتاب کی اہمیت کم کردی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود کتاب کی اہمیت آج بھی ختم نہیں ہوئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کتاب جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی میں تبدیل کرتی ہے۔