گزکے پلاٹ پر 11منزلہ عمارت تعمیرکرنے کے کیس کی سماعتـــ70

234

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں دہلی کالونی میں ستر گز پر گیارہ منزلہ عمارت کی تعمیر کے خلاف درخواست کی سماعت،عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی ،سندھ ہائی کورٹ میں دہلی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کا کہنا تھا کہ دہلی کالونی اور پنجاب کالونی میں گیارہ گیارہ منزلہ عمارتیں کبوتر کے ڈربوں کے جیسی بنی ہوئی ہیں،ویسے تو کسی گھر کے سامنے بجری کا ٹرک بھی آجائے تو آپ کے انسپکٹر پہنچ جاتے ہیں،عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور گیارہ منزلہ عمارت بن گئی آپ سورہے تھے؟عدالت نے سماعت 7مارچ تک ملتوی کردی۔