کورونا وائرس: شہرقائد سے میڈیکل ماسک غائب

736

کراچی:کورونا وائرس کی تصدیق کےبعدشہرقائد کےمیڈیکل اسٹورز اور ہول سیلز مارکیٹ سےماسک غائب ہوگئے۔

کراچی میں ایران سے آنے والے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہےجس کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت الرٹ ہو گئی ہے اور کراچی میں متعدد مقامات پر آئسولیشن سینٹر بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

میڈیکل اسٹور مالکان کے مطابق عام ماسک کا ڈبہ پہلے 300سے 400روپے تک کا تھا جس کی قیمت اب 2 ہزار روپے سےبھی بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ماسک مہنگے ہونے کے باوجود بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔

یاد رہے کہ رات گئےکراچی میں کورونا وائرس کے دو کیس رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی  عائد کردی جبکہ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔