ایپکا ملازمین کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، منور علی شاہ

188

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا حیدرآباد کے رہنمائوں سید منور علی شاہ، شاہد سومرو، جاوید پیرزادہ، سکندر عالم، زاہد جوکھیو، نعمت اللہ سومرو، شکیل احمد سومرو نے وفد کی صورت میں زرعی توسیع محکمہ یونٹ کے ملازمین کے درپیش مسائل پر ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچرل ایکسٹینشن حیدرآباد ہدایت اللہ چچڑو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا، جس پر ڈی جی نے کچھ مسائل بروقت حل کیے اور باقی مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایپکا رہنمائوں نے ملازمین سے کہا کہ ایپکا ملازمین کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے سندھ حکومت چھوٹے ملازمین کی اپ گریڈیشن‘ ٹائم اسکیل‘ گروپ انشورنس کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل حل کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کیاجائے گا۔