سندھ پیرا ویٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن نے اپنی یوتھ ونگ کے قیام کا اعلان کردیا

163

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ پیرا ویٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن نے اپنی یوتھ ونگ کے قیام کا اعلان کردیا۔ پریس کلب میں منعقدہ کنونشن سے مرکزی رہنماؤں سمیت یوتھ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں نومنتخب افرد کے ہمراہ ملازمین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر ممتاز احمد شیخ، رہنماؤں چیئرمین عزیز اللہ کھوسو، مرکزی صدر ممتاز احمد شیخ، عبدالغفار سومرو، محمد اسماعیل لاکھو نے حلف لیا۔