ملائیشیا میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے بادشاہ متحرک

173

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے مستعفی ہونے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو ختم کرنے لیے ملائیشین بادشاہ میدان میں آگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ سیاسی ابتری کے حل کے لیے سیاست دانوں کے ساتھ ملاقاتیں کررہے ہیں۔ سلطان عبداللہ نے گزشتہ روز 139 قانون سازوں سے ملاقات کی۔ اس سے قبل منگل کے روز وہ 83 سیاست دانوں سے ملے تھے۔