تفتیشی افسرکو آئندہ سماعت پر نقیب اللہ قتل کیس کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔ سماعت کے موقع پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر و دیگر پیش ہوئے جبکہ جیل حکام نے بھی گرفتار ملزمان کو پیش کیا‘ عدالت میں تفتیشی پولیس افسر نے کیس کی تفصیلات پیش نہیں کیں جس پر عدالت نے حکمدیا کہ آئندہ سماعت پر بہر صورت کیس کی تفصیلات پیش کی جائیں۔