کوسٹ گارڈز نے 4ملزمان گرفتارکرکے کروڑوںکی منشیات برآمد کرلی

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیوانی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 549ملین روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ جیوانی (گوادربلوچستان ) کے قریب پیشگان سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ موبائل گشت کے دوران پیشگان کے مقام پر ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا۔ اس دوران موبائل گشت نے مشکوک گاڑی کو روک کرتلاشی کے دوران 01xSMG ،01xPistol(9mm) ،06 میگزین ،189 رائونڈ ،150کلو گرام چرس اور 09 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآ مدکر کے 04افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے خا لی کنٹینرسے 45کلو گرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمد کر تے ہو ئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات اور اسلحہ کی عالمی مارکیٹ میںمالیت تقریباً 549.78 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔