موٹر وے پولیس نے سندھ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سن میں روڈ سیفٹی کے موضوع پرسیمنار کا انعقاد کیا ۔

334

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سن میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر سیکٹر کمانڈر اشتیاق حسین آرائیں کی ہدایات پر اور بیٹ کمانڈر دیدار جکھرانی کی قیادت میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

موٹروے پولیس سیکٹر N.55 کی ایجوکیشن ٹیم کے انچارج راشد علی سوڈھر اوربیٹ 02 سن کے بیٹ کمانڈر دیدار جکھرانی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سن کے شاگردوں اور اساتذہ، کو روڈسیفٹی کے اوپر ملٹی میڈیا پر بریفنگ اور لیکچر دیا ۔ لیکچر میں روڈ پر ہونے والے حادثات کی وجوہات اور ان سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے پر روشنی ڈالی گئی۔

اس کے علاوہ روڈ کراس کرنے کے اصولوں پر زور دیا گیا، ہیلمٹ کی اہمیت اور روڈ پر پیدل چلنے کے دوران کیا احتیاط کرنی چاہیے اس پر بہی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آخر میں اسکول کے بچوں کوئز کانپیٹیشن کروایا گیا،صحیح جواب دینے والے اسٹوڈنٹس میں نقد انعامات تقسیم کے گئے۔