جماعت اسلامی خواتین کے تحت ’’تکریم نسواں ‘‘ مہم کے حوالے سے اجلاس

202

کراچی(نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت مرکزی دفتر میں معتمدہ تسنیم معظم کی زیرصدارت ’’تکریم نسواں ‘‘ مہم کے حوالے سے تمام مرکزی شعبہ جات کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں ورکنگ ویمن ، ول فورم ،میڈیاسیل ،نشر و اشاعت، حریم ادب ، آئی ٹی ، گوشہ عافیت ، جامعۃ المحصنات ، کمیونٹی اسکول، الخدمت، قرآن انسٹیٹیوٹ، حرم فورم، جے آئی یوتھ کے ذمے داران نے شرکت کی۔سیکرٹری جنرل رعنا فضل اور ناظمہ کراچی اسما سفیر بھی شریک ہوئیں۔ تمام شعبہ جات نے اپنے منصوبے پیش کیے اور عمل درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا ۔