کوٹری،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا ممتاز گورڑ کے قاتلوں کی عدم بازیابی پر تحریک چلانے کااعلان

137

کوٹری(نمائندہ جسارت)سندھ یونائیٹڈ پارٹی حیدرآباد کے ڈویژنل صدر خدا بخش تھیبو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز گورڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ضلع اور ڈویژن سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ان کے ساتھ مقتول کے بیٹے لطیف گورڑ ضلعی صدر دریا خان لغاری بھی موجود تھے-انہوں نے کہا کہ پولیس سیاسی دبائو پر مقدمے کا رخ تبدیل کرنا چاہتی ہے جس کیخلاف پہلے مرحلے میں 28 فروری سے بھوک ہڑتالی کیمپ،7مارچ سے احتجاجی مظاہرے اور 11مارچ سے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو سید جلال محمود شاہ کی قیادت میں 18 مارچ کو ڈی آئی جی حیدرآباد دفتر کے سامنے احتجاج اور پر امن دھرنا دیا جائے گا۔