تُرک صدر رجب طیب اردوان کا دورۂ آذربائیجان‘ ہم منصب سے ملاقات

344
باکو: ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے آذری ہم منصب الہام علیوف کے ساتھ گارڈ آف آنر کا معاینہ اور دونوں رہنما معاہدوں کی دستاویز کا تبادلہ کررہے ہیں

باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ہم منصب سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق تُرک صدر اعلیٰ سطح کے حکمت عملی تعاون کونسل کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کے آئے ہیں، جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ میزبان صدر الہام علیوف نے ان کا استقبال کیا۔ کونسل اجلاس میں مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر بات ہوگی۔