گھگھر پھاٹک میں غیر قانونی تعمیرات،قابضین نے پتھراو کر کے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔

629

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گھگھر پھاٹک میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر نے کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا ، قابض مکینوں کے پتھراو اور لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال سے اسسٹینٹ کمشنر ، تپددار سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاو ن تھانے کی حدود گھگھر پھاٹک کے قریب سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈی سی ملیر کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر منشاد شہانی کی سربراہی میں گھگھر میں لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا ،

قابضین کے بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئے اور سرکاری عملے پر پتھراو ، لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال شروع کر دیا ،ڈی سی ملیر کا عملہ محکمہ ریونیو بن قاسم کے افسران ، اینٹی انکروچمنٹ آپریشن پولیس و ضلع پولیس کی نفری اپنی جان بچا کر موقع سے فرار ہوگئے ،

قابضین نے پتھراو کر کے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے،اور اسسٹنٹ مختیارکار عبدالحفیظ ناریجو،تپیدار اے ڈی لغاری اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ، جبکہ اسسٹنٹ مختیار کار کو شدید چوٹیں آئیں ہیں،تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا کا سرغنہ اورکار سرکار میں مداخلت پر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےگا۔