پی آئی اے کا چین  اورجاپان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل

278

اسلام آباد: قومی ائیر لائن نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن  کوآج سے 15 مارچ تک کے لیے معطل کردیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نےکرونا وائرس کے پیش نظر موثر اقدامات  کرتے ہوئے  چین اور جاپان کے لیے فضائی آپریشن کو معطل کردیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  چین اور ٹوکیو کیلئے فضائی آپریشن 15مارچ تک معطل رہے گا جبکہ  15 مارچ کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی یا معطلی میں توسیع کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2619 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 79000 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ چین کے علاوہ جنوبی کوریا میں 600 ،اٹلی میں 152 ،اور ایران میں 43 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔