افغانستان میں 3 افراد کورونا وائرس کا شکار

341

 کابل: افغانستان کے صوبے ہیرات میں تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں ایمرجنسی نافض کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیرِ صحت فیروزالدین فیروز کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے ہیرات میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیرِ صحت کے ایک  عہدیدار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے یہ 3 افراد حال ہی میں ایران سے واپس آئے ہیں۔

اعلیٰ حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر  موثر اقدامات  کرتے ہوئے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافض کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہیرات کی سرحد ایران سے ملتی ہے جبکہ ایران وزیرِ صحت کی جانب سے  کورونا وائرس سے 50 افراد کی ہلاکت سے متعلق خبر کی تردید کی گئی ہے۔