پاکستان رہائش کے لیےدنیا کا سستا ترین ملک قرار

384

امریکی جریدے نے رہائش کے لیے پاکستان کو دنیا کا سستاترین ملک قرار دے دیا۔

امریکی جریدے سی ای او ورلڈ نے رہائش کے حوالے سے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پاکستان کو دنیا کا سستا ملک قرار دیا گیا ہے جہاں رہائشی اخراجات بہت کم ہیں اور بنیادی ضروریات کی اشیا آسانی سے مسیر آجاتی ہیں۔

سی ای او ورلڈ جریدے کی فہرست کے مطابق پاکستان رہائشی اخراجات کے حوالے سے 132 ویں نمبر ہے جبکہ افغانستان 131، بھارت 130 شام 129، ازبکستان 128، کرغزستان 127 اور تیونس 126 ویں نمبر ہے۔

جریدے کی رپورٹ میں رہائش کیلیے بنگلادیش کو ایشیا کا سب سے مہنگا جبکہ سوئٹرزلینڈ کو دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

سی ای او ورلڈ نے اپنی رپورٹ میں یورپی ملک ناروے کو دوسرا، آئس لینڈ کو تیسرا، جاپان چوتھا، ڈنمارک پانچواں، باہامس چھٹا، لکسمبرگ ساتواں، اسرائیل آٹھواں، سنگاپور نواں جبکہ جنوبی کوریا کو دسواں سب سے مہنگا ملک قرار دیا گیا ہے۔