بونیر میں لینڈسلائیڈنگ سے 7 افراد جاں بحق، متعدد دب گئے

514

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے مارمپوخہ میں ماربل کی کان میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث 30 مزدور ملبے تلے دب گئے جب کہ 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ماربل کی کان میں کام کرنے والے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت اب تک 7 لاشوں ک نکال لیا ہے جب کہ متعدد اب بھی دبے ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، 2 زخمیوں کو ریسکیو کرکے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔