ٹرمپ کے سابق مشیر کو سزا ہوگئی

303

امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر کو سزا سنا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی انتخابات 2016 میں روس کی مداخلت کی تحقیقات سے متعلق کانگریس کے سامنے جھوٹا بیان دینے پر امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر روجر اسٹون کو 40 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔

امریکا کی مقامی عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریماکس دیے کہ روجر اسٹون کا جھوٹا بیان جمہیوریت کے لیے خطرہ ہے اس لیے ان کو 40 ماہ قید کی سزا سنا جاتی ہے۔

جبکہ صدر ٹرمپ نے عدالتی فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا ٹرائل شفاف نہیں، روجر اسٹون کو بچانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔