شہر یوں سے بھتہ وصولی 4پولیس اہلکار معطل تادیبی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا

439

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر یوں سے بھتہ لینے والے شرافی گوٹھ پولیس کے چاراہلکاروں معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا،

تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ اور کورنگی صنعتی ایریا کے علاقوں میں موٹرسائیکل سوار اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کی شہری سے رشوت وصولی کے حوالے سے میڈیا فوٹیج پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے ایس ایس پیز ملیر اور کورنگی کو مذکورہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی اقدامات کی ہدایت کی ،۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس سندھ میں عوام کےخلاف اقدامات اُٹھانے یا انھیں ہراساں اور پریشان کرنیوالے افسران اورجوانوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

ایسی کالی بھیڑوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگاجس کے بعدایس ایس پی کورنگی وملیر نے مبینہ رشوت وصولی میں ملوث ہیڈ2 کانسٹبلوں چن محمد، محمد اعظم اور 2کانسٹبل عامرشہزاد اور صدرالدین کومعطل کر کے ایس پی گڈاپ محمد اعظم جمالی کو ان کے خلاف تحقیقات کرنے احکامات جاری کردیے

، واضح رہے کہ معطل کیے گئے پولیس اہلکاروں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میںان کو شہریوں کو روک کران مختلف بہانوں سے رشوت وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے