پاکستان کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ کھڑا ہیں، وزیراعظم

398

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان چینی صدر شی جنگ پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان  کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کورونا وائرس کے خلاف چین کی جانب سے  موثر اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان  کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ ہیں جبکہ عمران خان کی جانب سے  چینی صدر کو ڈاکٹرز پر مشتمل فیلڈ اسپتال چین بھیجنے کی پیشکش بھی  کی گئی۔

دورانے گفتگو چینی صدر شی جنگ پنگ کا کہنا تھا کہ چین میں مقیم پاکستانی طلبا کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں جبکہ طلبا کی حفاظت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔