پی ایس ایل میچوں کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی 600 کمانڈوزکی ٹیم ،

384

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپرلیگ کے میچوں کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی سواٹ ٹیم تیار، پی ایس ایل میچوں کے لیے 600 کمانڈوزکی ٹیم تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن مقصود میمن نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایس ایس یو سواٹ کے 150 کمانڈوز خصوصی ڈیوٹی انجام دینگے، تین شفٹیں بنائی ہیں، ہر شفٹ میں 50 کمانڈوز ڈیوٹی پر موجود ہونگے، ٹیموں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈپلائمنٹ پلان تیار ہے، چیف سیکریٹری سے میٹنگ میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں،

مقصود میمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پولیس اور ریزرو سمیت 10 ہزار افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے، ایس ایس یو ٹیم کی آمد سے واپسی تک حفاظتی اقدامات کرے گی، پہلے بھی ٹیم کی زمہ داری ایس ایس یو کی ہوتی تھی اس مرتبہ بھی کریں گے، ائیرپورٹ، ہوٹل سے اسٹیڈیم لانے اور واپس لے جانے کی زمہ داری بھی ہماری ہے،رینجرز کمانڈوز کے ساتھ ساتھ ایس ایس یوکمانڈوز ٹیم کو سیکیور کریں گے،مجموعی سیکیورٹی پولیس، رینجرز اور دیگر اہم ادارے انجام دیں گے، مرحلہ وار چار فورسز سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے،

پاک فوج، رینجرز، ایس ایس یو کمانڈوز مختلف مقامات پر تعینات ہونگے،اسٹیڈیم کے اندر، باہر اور تمام دیگر مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ایسا پلان بنایا ہے کہ جب ٹیم کی آمد یا روانگی ہو تو عوام کو پریشانی کم ہو خصوصی سواٹ کمانڈوز 2 منٹ کے اندر ہیڈکواٹر سے اسٹیڈیم پہنچ سکتے ہیں۔