گومل یونیورسٹی کے طلبہ کافیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج،9 طلبہ رہنما گرفتار

124

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی)گومل یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف و دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے روڈ کو گومل یونیورسٹی کے سامنے بلاک کردیا۔احتجاجی طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور احتجاجی طلبہ کو منتشر کر کے مختلف طلبہ تنظیموں کے 9 طلبہ رہنمائوں کو گرفتار کرکے 35 طلبہ کیخلاف روڈ بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیا۔ ادھر یونیورسٹی انتظامیہ نے سمسٹر بریک پر12روز کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے چھٹیوں کے اعلان کے بعد پولیس نے ہاسٹلز میں رہائش پذیر 15آئوٹ سائیڈرطلبہ سے ہاسٹلز خالی کرالیے ۔