اپوزیشن  مل کر حکومت کے خلاف مارچ کرے، رانا ثنا اللہ

437

لاہور:لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تبدیلی عوام نے دیکھ لی جبکہ  موجودہ حکومت نے ملکی معیشیت کا بیڑہ غرق کر دیاہے ۔  

تفصیلات کے مطابق(ن) لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے  بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این ایف نے میرے تمام اثاثے سیل کر دیئے ہیں جبکہ  میرے زیر استعمال گاڑی دوست کی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ پیپلز پارٹی اور مولانا صاحب  ن لیگ کے ساتھ اکٹھے بیٹھیں  تاکہ اس نااہل حکومت  کےخلاف  مل کر مارچ کرے۔

صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے مابین رابطوں کو سازش کہنا غلط ہے، نوازشریف اور چودھری نثار کے مابین ملاقات کا علم نہیں۔

یاد رہے کہ رانا ثنا کے  خلاف منشیات کنٹرول ایکٹ 1997 کے سیکشن 9 سی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی،  ان کی جانب سے عدالت میں  ضمانت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی  جس کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔