ڈیرن سیمی کیلئے اعزازی شہریت کی درخواست کی ہے،جاویدآفریدی

335

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست دی ہوئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی  کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ انہوں نے ڈیرن سیمی کیلئےاعزازی شہریت کی درخواست کی ہےجوصدرمملکت کی ٹیبل پرہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئر مین پی سی بی سےدرخواست کرتے ہیں اگر وہ ایک فون کال کرکے صدر مملکت سے کہیں تو انشااللہ یہ تاریخی کام جلد ہوجائے گا۔

جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم 2017 میں پی ایس ایل فائنل پاکستان میں کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہ رہے تھے تو جو اس بندے کے وائس نوٹس ہیں وہ کبھی وقت آنے پر میں سناؤں گا کیوں کہ ان میں پاکستان سے محبت جھلک رہی ہے۔