ترک بزنس کمیونٹی کو پاک چین جوائنٹ ونچرز میں خوش آمدید کہیں گے، مشیر تجارت

347

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ہم ترک مہمانوں کو ان کے دوسرےگھرمیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک بزنس کمیونٹی کو پاک چین جوائنٹ ونچرز میں خوش آمدید کہیں گے، دونوں ملکوں نے اسٹریٹجک فریم ورک پر اتفاق کیا، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔

مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان ترک بزنس فورم کا 2 روز سے اجلاس جاری تھا، سیاحت، کان کنی،تجارت، اقتصادی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی جبکہ بہت جلد پاکستان سے ٹیکسٹائل وفد ترکی کا دورہ کرے گا۔