چین میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک

270

بیجنگ:چین میں تیزی سے پھیلتا ہوا پراسرار کورونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد کا تعلق چین کے صوبے ووہان سے ہے جہاں سے یہ وبا پھیلنے کا آغاز ہوا۔

چین کے علاوہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

جاپان میں کورونا وائرس سے 203 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہانگ کانگ اور فلپائن میں ایک ایک مریض ہلاک ہوا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے 28 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں چین، جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔