صارفین کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر

750

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک قطر فیملی تکافل نے حال ہی میںکراچی اور لاہور میں سالانہ کانفرنسز کا انعقاد کیا ۔ کانفرنسز ملک بھر میں تکافل ڈسٹری بیوشن ٹیم کی2019میں شاندار کارکردگی اور کاروباری کامیابی کے اعزاز اور 2020 میں کمپنی کی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے منعقد کی گئیں۔ تقریب میں سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی اور شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد نے کہاکہ میں 2019کے کاروباری اہداف کے حصول کے لیے سخت محنت اور کوششوں پر پوری ٹیم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ ہماری تکافل ڈسٹری بیوشن ٹیم نے ملک بھر میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سال 2020کے لیے طے شدہ کاروباری اہداف کے حصول کے لیے ڈسٹری بیوشن ٹیم کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپنے قابلِ قدر تکافل شرکاء کو سہولت فراہم کرنے کے لیے شرکاء کی تعداد بڑھانے کے لیے بہت زیادہ مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔