عالمی مالیاتی بینک نے سیاحت کیلیے 60 کروڑ روپے کے فنڈ روک لیے

191

لاہور (نمائندہ جسارت) عالمی مالیاتی بنک سے پنجاب حکومت کے محکمہ سیاحت کے رواں سال 2020 کے لئے 60 کروڑ روپے کے فنڈ روک لئے ہیں۔ جس کی وجہ محکمہ سیاحت کی ناقص کارکردگی بتائی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی بنک نے محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر کنٹرول تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش کے لئے سات ارب پچاس کروڑ روپے کے فنڈ بطورر قرض مختص کئے تھے جبکہ بنک نے رواں سال کی مد میں محکمہ کی کارکردگی کی بنیاد پر ساٹھ کروڑ روپے کے فنڈ جاری کرنا تھے لیکن محکمہ سیاحت کی ناقص کاکردگی کی وجہ سے بنک نے رواں سال کی قسط روک لی ہے۔