ڈرائیونگ سیکھنے والی خاتون نے باپ بیٹے کو کچل ڈالا

428

سعودی عرب میں ساحل پر ڈرائیونگ سیکھنے والی خاتون کی گاڑی بے قابو ہوگئی جس کی زد میں آکر خاتون کا شیر خوار بچہ ہلاک جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ساحل پر ایک خاتون گاڑی چلانا سیکھ رہی تھیں کہ اچانک کار ان کے قابو سے باہر ہو کر شوہر کو روندتے ہوئے گزر گئی۔ حادثے میں خاتون کا کم سن بچہ موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ شوہر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلال الاحمر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ادارے کے کنٹرول روم پر حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعدد ہنگامی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

حادثے کے عینی شاہدین نے ہلال الاحمر کی امدادی ٹیم کو بتایاکہ خاتون کی گاڑی ان کے قابو سے باہر ہو کر ساتھ کھڑے آدمی کو کچلتی ہوئی نکل گئی۔ گاڑی کی ٹکر سے بچہ بھی نہ بچ سکا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے خاتون کے شوہر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جسے ہلال الاحمر کے امدادی کارکنوں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مقامی روزنامے ‘عکاظ’ کے مطابق مذکورہ خاندان تفریح کی غرض سے بیش کمشنری آیا تھا جہاں خاتون نے ڈرائیونگ سیکھنے کی فرمائش کی اور حادثے کا شکار ہو گئی۔