فواد چوہدری نے علی محمد خان کو گلے سے پکڑ لیا

972

وفاقی سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےخوشگوار موڈ میں  وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کو گلے سے پکڑ لیا۔

دونوں رہنماؤں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں فواد چوہدری اور علی محمد خان آپس میں مزاق کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد چوہدری نے علی محمد خان کو گلے دبوچ رکھا اور بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ فواد چوہدری پوری قوت سے گلا دبا رہے ہیں جب کہ علی محمد خان بھی خوشی خوشی اس عمل کو برداشت کررہے ہیں اور کسی قسم کی مزاحمت نہیں کررہے۔

یہ تصویر رہنماؤں کے آپس میں دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے جس سے عوام میں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ آپس میں کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد پیش کی تھی جو کثرت رائے سے منظور کی گئی تاہم پیپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے اس قرارداد کی مخالفت کی تھی۔

وفاقی وزرا کی جانب سے قرارداد کی مذمت اور مخالفت پر علی محمد خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی سزاؤں کو ظلم و بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔